International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

"اردو صحا فت کے پچھتر سا ل"

2022-08-19

شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر انتظام ملک پا کستا ن کی آزادی کی 75 ویں سال گرہ(جشن الما سی) کے موقع پر"اردو صحا فت کے پچھتر سا ل" کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا. تقریب کی سر پرست اعلی و صدر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق(تمغہ امتیاز ) نے حاضرین کو آ زادی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےکہاکہ قوموں کی زندگی عمل، کو ششں اور لگن کی بنا پر ہی جاد ہ تر قی کی جا نب گا مزن ہو تی ہے. پروفیسر ڈاکٹر جلیل عالی( تمغہ امتیاز )، معروف محقق اور نقاد، نے سمینار کی صدارت کی اور "75 سالہ پا کستانی صحا فت.. کیا کھویا کیا پا یا" کا دو ٹوک تجزیہ کر تے ہو ئے حو صلے کے سا تھ آگے بڑھنے اور ملکی تعمیر و تر قی میں اپنا حصہ ڈالنے پر زور دیا. سیمنار کے مہمان خصوصی معروف ادیب اور نقاد حمید شاہد ( تمغہ امتیاز ) نےتحر یک پا کستان اور صحا فت کے کردار کے حوالے سے ملک پا کستان کی خا طر جا ن دینے والے رہنما ؤ ں کی قربانیوں سے حاضرین کو آ گا ہ کیا. مہما ن اعزاز میں ڈاکٹر سعید احمد صدر شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ملکی تعمیر و ترقی میں صحا فت کے مثبت کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اس شعبے میں مثبت قدروں کے فرو غ پر زور دیا. مہما ن اعزاز ڈاکٹر شیر علی،صدر شعبہ اردو الحمد یونیورسٹی ،اسلام آباد نے صحا فت کو ریا ست کا اہم ستون قرار دیا دیتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے تما م شعبہ ہا ئے زندگی کے تعاون پر زور دیا. ڈاکٹر صدف نقوی صدر شعبہ اردو نے افتتاحی کلما ت میں تما م مہمانان گرامئ کو خو ش آمدید کہا اورشخص سے شخصیت تک کے سفر میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا. شخصیت سے احساس ذات اور پھر احساس کا ئنات جنم لیتا ہے. جو سچا ئی کے لیے کھڑے ہو نے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور اظہار عمل کے مواقع پیدا کر تا ہے. سیمینار کی نظا مت ڈاکٹر طیبہ نگہت نے کی. جبکہ فو کل پرسن محترمہ با زغہ قندیل تھیں. سیمینار میں کوآرڈینٹر فیکلٹی آف ہیومینٹیز آینڈ لیگویجز ڈاکٹر ر خسانہ بلو چ اورمختلف صدور شعبہ جات، اساتذہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی. سیمینار میں طا لبات نے وطن عزیز کی محبت میں سر شار ملی نغمے بھی پیش کیے.


PHOTO GALLERY

Event Organized By شعبہ اردو
Held on 2022-08-14