International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Anti Corruption Day 2019

2021-05-02

فیصل آباد( ) اعلیٰ معاشرتی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت سے ہر نوعیت کی کرپشن پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس آفیئرز، لائبریری اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کی۔قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹرآرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی کے علاوہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز اسما عزیز، کنوینر پروگرام ڈاکٹر عنبرین عشر،مصباح بشیر فیکلٹی ممبرز اور طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ بدقسمتی سے کرپشن نے ہمارے معاشرے کو جکڑ رکھا ہے جس کے خاتمے کے لئے پُرامید ہیں کیونکہ آج اس برائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا احساس اجاگر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی بدعنوانی کے ساتھ ساتھ اختیارات سے تجاوز کرنا اور دوسروں کا حق مارنابھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے جس کے لئے ہرفرد کو قانون،قواعدوضوابط اوراخلاقیات کے دائرے میں رہنا ہوگا۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو چھوڑنا نہیں بلکہ ترقی وخوشحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے اسکو سنوارنے کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ڈاکٹر سیدہ ثمینہ طاہرہ نے کہاکہ سرکاری اداروں میں مالی بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر کڑے اقدامات کئے گئے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خلاف نفرت کو بیدار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طالبات قوم کے مستقبل کی امین ہیں جو سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں لہذا معاشرے میں اعلیٰ اوصاف پر عمل کرنے کا مجموعی تاثر ابھرنا چاہیے۔آخر میں مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

on Dated 2019-12-09