International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Awareness walk to commemorate Corruption

2021-05-02

فیصل آباد()ہم آزاد وخود مختیار قو م ہیں اپنی سوچ کو بدلنا ہے مثبت تعمیری سوچ کو اپنا کر بد عنوانی کو ختم کرنا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور نیب کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کے انعقاد کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پچاس فیصد سرمایہ ہر سال کرپشن میں ضائع ہو جاتا ہے اور زرمبادلہ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت لینے اور دینے والے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اور کہا کہ ان کی ایک حرکت کسی کی زندگی بچا سکتی ہے یا تباہ کر سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب نیاز حسن نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے کیا جانے والا ہر کام جو نا جائز طریقے سے کیا جاتا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لا حاصل کی چاہ انسان کو حاصل پر صبر و قناعت نہیں کرنے دیتی اور انسان کرپشن کی کھائی میں جا گرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب سب کے لئے ہے ہمیں کرپشن کے خلاف آواز بلند کر کہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مس راحیل انجم رانا نے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ اس موقع پر کرکٹر بلڈنگ سوسائٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کے تحت واک کی گئی۔ سیمینار میں رجسٹرار گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہمانازلی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز مس اسماء عزیز،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خالد محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب روبینہ قادر، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راحیل انجم رانا، فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار اداکرنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔ آخر میں طالبات کے کرپشن کے خاتمے کی مناسبت سے پرفارمنس بھی پیش کی۔ ڈاکٹر عنبرین اشعر فوکل پرسن کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

on Dated 2020-02-24