International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Faculty Development Workshop

2021-05-02

ہر انسان کے اندر ہنر موجود ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے اور آگے بڑھنے کے لئے درست رہنمائی کی ضرورت ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ دوروزہ فکلیٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر کسی کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے صرف ان صلاحیتوں کو پہچانے اور موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضررت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا مشہور ترین ملک ہے اور بدقسمتی سے یہاں پرسب نوکری کے مواقع پیدا کرنے کی بجائے نوکری کی تلاش میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے ااندر موجود صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اس بات کو سمجھیں کہ ہر انسان انفرادی سوچ کا مالک ہے اور وہ اپنی اس سوچ اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ بہت کچھ کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا مقصد طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی تربیت کرنا ہے کہ وہ فارغ التحصیل ہو کر لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر سکیں اور نوکریاں ڈھونڈنے کی بجائے نوکریاں تقسیم کرنے والوں میں شامل ہوں۔ انسان کبھی بھی خود کو ناکام نہیں دیکھ سکتا اپنی بقاء و کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی قوت و صلاحیت کا استعمال کریں۔ڈاکٹر شاہد قریشی ڈئریکٹر آئی بی اے کراچی نے فکلیٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ایک پیشہ نہیں ہے بلکہ یہ انسان سازی کا شعبہ ہے استاد بہترین انسانیت کو پروان چڑھاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم کے ساتھ ایک شفیق دوست اور رہنما کا رشتہ قائم کریں انہیں احساس دلائیں کہ وہ نہ صرف طالب علم ہیں بلکہ وہ اپنے استاد کے معاون ہیں اور انسانیت کی تعمیر میں برابر کے حصہ دار ہیں ۔ورکشاپ میں مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئی جس میں چھوٹے آئیڈیاز کو بڑے پیمانے پر لانے اور بزنس کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کیں گئیں ۔

on Dated 2019-01-11